Imran Khan

@imrankhan.pti

Chairman Pakistan Tehreek e Insaf (@PTIOfficial ) & former Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan.
Posts
15.3k
Followers
9.6m
Following
1
میری جانب سے قوم کو عید مبارک! عید الاضحیٰ قربانی کے جذبے کا استعارہ ہے جس کی عملی مثال حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قائم کی۔ بدقسمتی سے چند افراد کی انا اور نفسِ امارّہ کی پرستش، ہمارے معاشرے کے ہر ادارے اور اخلاقی اقدار کی تنزلی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ کی موجودہ حالتِ زار اس بات کی عکاس ہے کہ کس طرح ایک فرد کی انا اور اقربا پروری نے پاکستان کو پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ نہ صرف ‘مسٹر 10 پرسنٹ’ کے نام سے مشہور آصف زرداری، محسن نقوی کو اپنا بیٹا مانتا ہے بلکہ محسن نقوی کا چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر سے بھی خاندانی تعلق ہے۔ محسن نقوی ان کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا ہے، پہلی مرتبہ اسے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے نوازا گیا، جو پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دور میں سے ایک ہے۔ اس پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے کیونکہ اس نے آئین کی منشا کے مطابق (وقت پر) پنجاب میں انتخابات نہیں ہونے دیے۔ اس نے قوم پر غیرمعمولی ظلم و ستم کیا: گھروں پر حملے ہوئے، کارکنوں کو قتل کیا گیا، قید کیا گیا، اور ان پر تشدد کیا گیا۔ فسطائیت کا ریکارڈ بنانے پر، اسے نہ صرف حساس وزارتِ داخلہ کے عہدے سے نوازا گیا بلکہ پی سی بی کی سربراہی بھی دی گئی۔ بجائے اس کے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری پر توجہ دیتا، اس نے اپنی تمام تر توانائیاں سیاسی مخالفین کو دبانے میں صرف کیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے انتہائی پست ہیں، جس کی وجہ ٹیم کی سربراہی ایک نااہل ٹاؤٹ کے پاس ہونا ہے۔ یہ غلط ترجیحات ملک کے امن و امان کی صورتحال میں بھی عیاں ہیں۔ تمام ریاستی مشینری کی تمام تر توجہ شہریوں کے خلاف فسطائیت اور تشدد پر مرکوز ہے، جب کہ امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، دہشت گردی عروج پر ہے، اور معیشت دم توڑ رہی ہے۔ آخر میں، ‘جنگل کا بادشاہ’، جس کی ایماء پر یہ سب ہو رہا ہے، کو اداروں کی تباہی کو اب روکنا ہوگا۔ یہ وقت سمت درست کرنے کا ہے، ایسا نہ ہو کہ ملک کا وہی حشر ہو جو 2024 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوا ہے۔
19.8k 373
6 hours ago
By abducting family members of Overseas PTI supporters, leaders & of our social media team, the colonial tactic of collective punishment is being used by our military intel agencies similar to what the Indian army is practising in Indian Occupied Jammu & Kashmir.
18.5k 175
1 day ago
To Beck, O Allah, to Beck, to Beck there is no partner for you, to Beck
90.1k 290
1 day ago
”ہمارے پولیس کے سپاہئیوں اور فوجی جوانوں کو جس انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ نہایت افسوسناک ہے کیونکہ ہم روزمرّہ بنیادوں پر انہیں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوتے دیکھ رہے ہیں۔ ‏مگر عسکری خفیہ ایجنسیاں (انٹیلی جنس ایجنسیز) دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے حوالے سے بروقت معلومات جمع کرنے کی بجائے تحریک انصاف سے متعلّقہ مقدّمات کی سماعت کرنے والے (اسلام آباد ہائیکورٹ اور انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے) ججوں پر غیر قانونی دباؤ ڈالنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے/ہراساں کرنے کیلئے استعمال کی جارہی ہیں جبکہ سیاسی اور سوشل میڈیا ورکرز اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ صحافیوں کو جبراً اغواء کرنے یا جعلی الزامات کی پاداش میں انہیں ”گرفتار“ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ‏سرگردھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام تازہ ترین خط اور اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط نے عدالتی امور میں بڑے پیمانے پر انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کی مداخلت کا پردہ چاک کیا ہے جو اب بھی پوری ڈھٹائی سے جاری و ساری ہے۔ ‏ہماری عسکری خفیہ ایجنسیوں کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سمندر پار مقیم (اوورسیز) سپورٹرز، قائدین اور ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے خلاف دورِ نوآبادیات کا اجتماعی سزا جیسا (انسانیت سوز) ہتھکنڈہ بالکل اسی طرح آزمایا جارہا ہے جیسے بھارتی فوج اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں استعمال کررہی ہے۔ ‏اس سب سے غیریقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے اور ملک مزید انتشار کی جانب لڑھک رہا ہے۔ قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی سے معیشت براہِ راست متاثر ہورہی ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔ پاکستان کو سرمایہ کاری درکار ہے اور سمندر پار پاکستانی اس باب میں ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جبکہ انہیں دشمنوں کیطرح نشانۂ جبر و ستم بنایا جارہا ہے۔ ‏چنانچہ میری اعلیٰ عدلیہ خصوصاً سپریم کورٹ سے التماس ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی گزارشات اور تاثرات کی روشنی میں اس معاملے کو دیکھیں اور نظامِ عدل میں آئی ایس آئی اور مقتدرہ کی مداخلت کا قلع قمع کرتے ہوئے نظامِ انصاف کو بچائیں۔ ‏اس سے ہماری افواج کی ساکھ بھی بری طرح مجروح ہورہی ہے۔ جب تک عدلیہ کی آزاد حیثیت کی بحالی کیلئے قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ملکی معیشت کو مزید بھی ناقابلِ تلافی نقصانات کا سامنا رہے گا” - بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان (14-06-2024)
14.1k 100
2 days ago
‏تاریخ گواہی دے گی کہ عمران خان نے بدترین قید میں رہ کر بھی اپنے ملک اور قوم کی فلاح کی بات کی، رول آف لا، آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی۔ ⁧
45.7k 597
2 days ago
‏ہمارے فوجی اور پولیس ملازم روز شہید ہورہے ہیں، آئی ایس آئی کا کام ہمیں تحفظ دینا ہے، لیکن اُسے پی ٹی آئی کو ختم ہونے پر لگایا گیا ہے، عمران خان
42.1k 361
2 days ago
عمران خان صاحب نے علامہ اقبال کا یہ پیغام دوبارہ قوم تک پہنچانے کا کہا ہے: “ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات”
44.3k 382
4 days ago
Independent media is one of the most important pillars of the state. It acts as a watchdog and compels the government to correct its course. In Pakistan the media has always been vulnerable to control by the state while journalists have been targeted for their critical approaches. My govt tried to change this environment by bringing in the Journalist Media Protection Law but it has been sidelined since the engineered VoNC. Over the last two years in Pakistan, media has been forced into silence, and journalists who dissent face suppression. Arshad Sharif was driven into exile by grave threats and was murdered in cold blood in Kenya. Dr. Moeed Pirzada, Sabir Shakir, and Wajahat Saeed Khan have been compelled to leave the country. Imran Riaz Khan was abducted and tortured for over six months, while journalists like Siddique Jan, Sami Ibrahim, Arif Hameed Bhatti and Adeel Habib have been under constant pressure. Who is orchestrating this systematic oppression in clear violation of our Constitution & our commitments under international conventions? The crackdown and muzzling of the media through threats, harassment & oppressive ordinances is also a direct attack on democracy and freedom of expression.
21.9k 154
5 days ago
آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی، قربانی دینی پڑتی ہے : عمران خان
43.4k 450
6 days ago
I am at a loss of words when condemning the brutal slaughter of Palestinians. The ongoing genocide of the Palestinians must end immediately, and all perpetrators & their facilitators be held accountable before an international tribunal on the pattern of the Nuremberg trials of the Nazis.
45.5k 358
7 days ago
کوشش اور نیت اچھے مقصد کے لیے ہو تو اللہ ضرور کامیابی دیتا ہے۔
76.4k 888
8 days ago
Founding Chairman Imran Khan has recommended his nation to read the following book 'THE SABRES OF PARADISE' by Lesley Blanch. In Imran Khan's words: "Once you finish the book, two lessons from Islam that will be very clear are: (I) Life and death are in the hands of Allah (II) Respect/ Izzat is a gift from Allah for whoever he chooses or from whoever he takes away"
35.1k 384
8 days ago